Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

دنیا میں مکھی جیسی صفت والی خواتین موجود ہیں، سونیا حسین عدنان صدیقی کی تائید کر دی

معروف اداکارہ سونیا حسین نے سینیئر اداکار عدنان صدیقی کے مکھیوں اور خواتین سے متعلق بیان پران کی تائید کی ہے۔

اپنے اس بیان کے بعد سے عدنان صدیقی کو جہاں کڑی تنقید کا سامنا ہے تو وہیں سونیا حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ مجھے آپ کے لیے اس تنازع کو آسان بنانے کا موقع دیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ دراصل مکھیوں جیسی صفت رکھنے والی خواتین یقینی طور پر دنیا میں موجود ہیں، یہ وہی خواتین ہیں جو اپنی حرکتوں کی وجہ سے اپنی قدر نہیں کرواتیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا حقیقی عورت کا دل جیتنا آسان نہیں ہوتا، یہ کسی بھی پلے بوائے یا محبت کی جھوٹی باتیں کرنے والے مرد کے بس کی بات نہیں بلکہ ایک حقیقی مرد ہی جانتا ہے کہ اس نے کس طرح عورت کے دل میں اپنی جگہ بنانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم خواتین ایک میل دور سے بھی دھوکہ دینے والے مردوں کو پہچان سکتی ہیں لہذا حقیقی عورت کے سامنے اپنی جعل سازی اور دھوکہ دہی سے گریز کریں۔

سونیا حسین نے مردوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ اس خود غرض دنیا میں بادشاہ بنیں کیونکہ یہاں واقعی حقیقی مردوں کی کمی ہے۔

Related posts

بانی پی ٹی آئی کی تصویر وائرل ہونے کا معاملہ، پارٹی رہنماؤں کے دلچسپ تبصرے

Mobeera Fatima

غزہ ، نصر میڈیکل کیمپ سے مزید 130 لاشیں برآمد ، تعداد 180 ہو گئی

Mobeera Fatima

ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد نائب صدر محمد مخبر صدارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy