Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

آپ جو چاہیں سوچیں، اتنی پیاری وزیر اعلیٰ میں نے نہیں دیکھی, مدیحہ نقوی

پاکستان کی معروف میزبان مدیحہ نقوی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے متعلق کہا ہے کہ اتنی پیاری وزیراعلیٰ نہیں دیکھی۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے وزیراعلیٰ پنجاب کی پولیس یونیفارم میں لی گئی تصاویر کے چرچے ہیں۔ ایک طرف جہاں یونیفارم پہننے پر تنقید کی جارہی ہے وہیں ان کی خوبصورتی پر بھی جملے کہے جارہے ہیں۔

مریم نواز کی پولیس وردی میں ملبوس تصاویر پر میزبان مدیحہ نقوی بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر لکھا کہ ’آپ مجھ سے متعلق جو چاہیں سوچیں، مگر اتنی پیاری وزیر اعلیٰ میں نے نہیں دیکھی۔‘

صرف مدیحہ نقوی ہی نہیں پاکستان کی دیگر معروف خواتین شخصیات بھی مریم نواز کی خوبصورتی کے گُن گاتے نظر آئیں۔

پاکستان کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ان تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ ’مریم نواز حقیقی زندگی میں بہت خوبصورت ہیں، کیمرہ ان کی خوبصورتی کے ساتھ انصاف نہیں کرتا۔’

نور بخاری نے مزید لکھا کہ ‘اللّٰہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے۔’

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس ٹریننگ سینٹر چوہنگ میں خواتین اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں پولیس یونیفارم پہن کر شرکت کی تھی۔ جس پر مریم نواز کے خلاف سیشن کورٹ لاہور میں وردی پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔

 

Related posts

مارگلہ ہلز پر آگ لگانے کے شک میں 3 افراد گرفتار

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 17 روپے فی کلو سستا، انڈے مہنگے ہو گئے

Mobeera Fatima

جمعتہ الوداع پر مسجد اقصیٰ میں روح پرور اجتماع ، ایک لاکھ 20 ہزار فلسطینیوں کی نماز کی ادائیگی

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy