Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاؤڈر بھرے دھمکی آمیز خطوط موصول

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاؤڈر سے بھرے دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں جس پر پولیس نے ماہرین کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبینہ مشکوک خطوط موصول ہوئے ہیں ،اسلام آباد پولیس ایکسپرٹس ٹیم تحقیقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے خط کے اندر پاؤڈر تھا ،پولیس کی ٹیم تحقیقات کررہی ہے۔

سائفر اپیلوں پر سماعت کے دوران  چیف جسٹس عامر فاروق نے  اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہائیکورٹ میں خطوط موصول ہوئے ہیں،بنیادی طور پر ہائیکورٹ کو تھریٹ کیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ انتظامیہ نے اسلام آباد پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔

خیال رہے کہ مشکوک خطوط ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے چند روز قبل سپریم جوڈیشل کونسل کو ایک خط میں عدالتی معاملات میں دخل اندازی کا معاملہ اٹھایا تھااور اس معاملے پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا ہے۔

Related posts

غزہ میں جاری اس وحشت کو اب رُک جانا چاہیے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

Mobeera Fatima

اہم تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیار ختم کر دیا گیا

Mobeera Fatima

پاکستان نے مجھے زندگی کا اصل مقصد بتایا، میں پرسکون اور خوش ہوں، کلیئر اسٹیفن

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy