Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںموسم

ملک بھر میں عیدالفطر کے موقع پر طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا امکان

محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے موقع پر شدید بارشوں کی نوید سنا دی، پنجاب کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔

ڈی جی پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) عرفان علی کاٹھیا نے بتایا ہے کہ اپریل 10 سے 15 اپریل کے درمیان وقفے وقفے سے طوفانی بارشیں ہوں گی۔ 10 سے 12 اپریل مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بارش کے امکانات ہیں۔

عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ 12 اپریل سے گوجرانوالا، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں بارشیں ہوں گی۔ بہاولپور ڈویژن کے اضلاع بھی تیز بارشوں کی زد میں رہیں گے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ شہری عید الفطر کی تیاریوں میں موسمی صورت حال کو ضرور ذہن میں رکھیں۔ عید کی چھٹیوں میں سیاحت کی غرض سے نکلنے والے موسم کی اپڈیٹس ضرور لیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے سے پہلے ضروری سامان ساتھ رکھیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ ریسکیو ادارے اور ضلعی انتظامیہ عید کی چھٹیوں میں بھی الرٹ رہے۔ سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

اسی طرح کمشنرز، ڈی سیز اور محکمہ آبپاشی کو بھی موسمی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ شہری کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

Related posts

بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی کرنیکی تیاری ، صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا

Mobeera Fatima

حیات آباد میں ایف سی ٹیچنگ اسپتال فعال کردیا گیا

Mobeera Fatima

بھارتی لوگ پاکستانی سٹارز سے عشق کرتے ہیں، نادیہ خان

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy