Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںموسم

ملک کے مختلف حصوں میں 10 سے 15 اپریل تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں 10 سے 15 اپریل تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں 10 اپریل اور 12 سے 15 اپریل تک تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان میں ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن سمیت مختلف حصوں میں 12 سے 14 اپریل تک تیز بارشیں ہونے کی توقع ہے۔

سندھ میں سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں 13 اپریل اور 14 اپریل کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، کراچی اور حیدر آباد میں بھی اس دوران بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش سے دیر، سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ، میں ندی اور نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے،13 اپریل سے 15 اپریل تک دریائے کابل، گلگت بلتستان اور کشمیر کے ندی نالوں میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 36 ہو گئی،46 زخمی

Mobeera Fatima

گندم خریداری، پنجاب حکومت کا 552 ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

سوشل میڈیا پر سائبر دہشت گردی کی روک تھام کیلئے سخت قانون تیار

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy