Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںدنیا

متحدہ عرب امارات میں عید الفطر پر 7 چھٹیوں کا اعلان

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

سرکاری اداروں میں عیدالفطر کی تعطیلات ایک ہفتےتک جاری رہیں گی ، متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی ہدایت پر وفاقی حکومت کے سرکاری اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات پیر 8 اپریل سے شروع ہوں گی جس کے بعد دفاتر 15 اپریل کو کھلیں گے۔

فیڈرل اتھارٹی برائے افرادی قوت کا کہنا ہے کہ تمام حکومتی اداروں کو عید کی تعطیلات کے حوالے سے سرکلر جاری کر دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں بھی عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے ، سعودی عرب کے سرکاری اور نجی شعبے میں تعطیلات 8 اپریل پیر سے 11 اپریل تک ہوں گی۔

Related posts

اپنے کئے پر شرمندہ ہوں ، ناصر جمشید نے 7 سال بعد اسپاٹ فکسنگ پر معافی مانگ لی

Mobeera Fatima

مہوش حیات کی نئی فلم دغا باز دل کا ٹریلر ریلیز

Mobeera Fatima

تمام وقت کام پر ضائع کرنے کے بجائے خود کیلئے وقت نکالیں، بل گیٹس

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy