Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںدنیا

اردن میں انوکھی سرجری، مریض کوبے ہوش کیے بغیر دماغ کا آپریشن

اردن کے دارالحکومت عمان کے پرنس حمزہ ہسپتال کے نیورو سرجری کے شعبے میں اردنی ڈاکٹروں نے 20 سالہ مریض کا بغیر جنرل اینستھیزیا کے برین ٹیومر ہٹانے کا آپریشن کیا۔

بے ہوش کیے بغیر کسی مریض کے برین ٹیومر کی سرجری اردن میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

العربیہ کے مطابق ہسپتال کے نیورو سرجری کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر محمد طراونہ نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ آپریشن میں 6 گھنٹے لگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریض مکمل طور پر بیدار تھا اور اسے بار بار چھینک آتی تھی،ان کا کہنا تھا کہ مریض کو بیدار رکھنے کا مقصد اسے آپریشن کے دوران کچھ کام کرنے کی ہدایت کرنا ہے تاکہ ٹیومر کی جگہ کے قریب حساس افعال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

دماغ کے آپریشن کے وسط میں مریض اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک ویڈیو کال کررہا تھا تاکہ اسے اہل خانہ کی طرف سے حوصلہ ملتا رہے۔

پرنس حمزہ ہسپتال میں نیورو سرجری کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر محمد الطراونہ، دماغ کے رسولی کے سرجری کے ماہر عبدالحلیم عبدہ، نیورو سرجری کے ماہرین ڈاکٹر حسام اناسوا اور ڈاکٹر مصطفی الوریقات کے علاوہ آپریٹنگ نرس حمزہ القرنا نے آپریشن میں حصہ لیا۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، پہلی بار 68 ہزار کا سنگ میل عبور کر لیا

Mobeera Fatima

آزاد کشمیر ،تعلیمی اداروں میں دو روزہ تعطیل کا اعلان

Mobeera Fatima

زہر کا خدشہ، عدالت کا2 روز میں بشری بی بی کا اینڈوسکوپی ٹیسٹ کروانے کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy