Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںکھیل

وقار یونس کے بھائی نے قومی ویمنز ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض سے منگنی کرلی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کے چھوٹے بھائی علی یونس کی منگنی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض سے ہوگئی

بیورو رپورٹ(عمران سہیل)

قومی ویمنز ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر منگنی کی تصاویر شیئر کیں۔ تصاویر میں عالیہ ریاض کو وقار یونس، علی یونس اور انکے خاندان کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

عالیہ ریاض نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے منگیتر علی یونس کو خاندان میں خوش آمدید کہنے پر شکریہ ادا کیا۔  منگنی کی تقریب واہ کینٹ میں منعقد ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ عالیہ ریاض 62 ون ڈے اور 83 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ انہوں نے ون ڈے میچز میں 1209 رنز اور 10 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں 938 رنز بنائے ہیں اور 20 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر چکی ہیں۔

دوسری طرف وقار یونس کے چھوٹے بھائی علی یونس کمنٹیٹر ہیں جو اکثر پاکستان میں جاری بڑے کرکٹ ٹونامنٹس میں کمنٹری کرتے نظر آتے ہیں۔ کمنٹیٹر ہونے کے ساتھ ساتھ وہ پریزینٹر بھی ہیں۔

Related posts

بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھنا ایک طرح کا تشدد ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ

Mobeera Fatima

غیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے پر اے ایس آئی کو 3 سال قید

Mobeera Fatima

پنجاب میں اساتذہ کے لئے نئی ٹرانسفر پالیسی متعارف

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy