Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

گندم خریداری، پنجاب حکومت کا 552 ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کی جانب سے گندم خریداری مہم کے لئے 552 ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق قرض کے لئے حکومت نے کمرشل بینکوں سے پیشکشیں طلب کر لی ہیں جبکہ قرض تین ماہ کے لئے لیا جائے گا۔

بینک 16اپریل تک پیشکشیں جمع کرائیں گے،ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق نیا قرض وفاقی حکومت کی منظوری سے مشروط ہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نئے قرض سے ساڑھے تین سو ارب کا پرانا قرض پنجاب بینک کو واپس کیا جائے گا۔

نئی گندم خریداری کے لئے 200 ارب تک مختص ہونے کا امکان ہے جبکہ مالی وسائل کے لحاظ سے 15 لاکھ ٹن خریداری ہوسکے گی۔خریداری کے حتمی حجم کا فیصلہ پنجاب کابینہ اگلے چند روز میں کرے گی۔

Related posts

آئی ایم ایف نے ترقیاتی پلان مانگ لیا ، کے پی ، بلوچستان ، آزاد کشمیر ، جی بی کا شیئر کرنے سے گریز

Mobeera Fatima

چین کی ترقی ہم سب کیلئے قابل تقلید مثال ہے، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

اعظم خان کی ڈالرز سے پسینہ صاف کرنے کی ویڈیو وائرل، بابر کے سوال پر قہقہے

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy