Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںدنیا

کس برانڈ کا بائیکاٹ، کسے استعمال کریں؟ کشمیری فلسطینی جوڑے نے ویب سائٹ لانچ کردی

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر ایک طرف جہاں جنگ بندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے وہیں پاکستان سمیت کئی مسلم ممالک میں اسرائیلی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ پر بھی باقاعدگی سے عمل کیا جارہا ہے۔

گزشتہ سال اسرائیل کی جانب سے معصوم اور نہتے فلسطینیوں پر جاری حملوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بائیکاٹ مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس مہم کے تحت اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی جارہی ہے جبکہ متبادل کے طور پر مقامی مصنوعات کی فہرست بھی شیئر کی جارہی ہے۔

ایسے میں بائیکاٹ مہم میں شامل افراد کی آسانی کے لیے امریکہ میں مقیم ایک کشمیری فلسطینی جوڑے نے ‘DISOCCUPIED.COM’ نامی ویب سائٹ لانچ کی ہے۔ ویب سائٹ ایسے تمام برانڈز کی نشاندہی کرتی ہے جو اسرائیل کی حمایت یافتہ ہیں۔

دنیا میں موجود کسی بھی برانڈ سے متعلق معلومات جاننے کے لیے ویب سائٹ کمیں سرچ کا آپشن پر برانڈ کا نام لکھیں۔ اس  سے معلوم ہو جائے گا کہ یہ اسرائیلی برانڈ ہے یا نہیں اور اس کا بائیکاٹ کیا جائے۔

صرف یہی نہیں کشمیری فلسطینی جوڑے کی طرف سے ان برانڈز کے متبادل بھی کئی آپشنز دیے گئے ہیں۔ یہ متبادل برانڈز بائیکاٹ کی صورت میں استعمال کیے جاسکتے ہیں جن کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی پلس شروع کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے 35فیصد زائد ٹیکس حاصل کرلیا

Mobeera Fatima

اپنے کئے پر شرمندہ ہوں ، ناصر جمشید نے 7 سال بعد اسپاٹ فکسنگ پر معافی مانگ لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy