Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ملیریا کا عالمی دن 25 اپریل کومنایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر مین ملیریا کا عالمی دن 25 اپریل کو منایا جائے گا۔ یہ دن منانے کا مقصد دنیا میں ملیریا کی روک تھام، اس پر قابو پانے کے لیے مسلسل سرمایہ کاری اور مستقل عزم کی ضرورت کو اجاگر کرناہے۔

ملیریا کے عالمی دن کے حوالہ سے عالمی ادارہ صحت مسلسل سرمایہ کاری اور اختراعات پر زور دیتا ہے۔جس سے ملیریا پر قابو پانے کے نئے طریقے، تشخیص، اینٹی ملیریل ادویات اور دیگر اقدامات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

ملیریا ایک قابل علاج بیماری ہونے کے باوجود پورے کرہ ارض کے لوگوں پر تباہ کن اثرات مرتب کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی سربراہی میں ملیریا کے تدارک اور تحفظ کے حوالہ سے عوام میں شعور بیدار کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ملیریا کے عالمی دن کی مناسبت سے سرکاری، غیر سرکاری اور طبی اداروں کے زیر انتظام مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عام آدمی کو ملیریا کی بیماری اور اس سے تحفظ کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔

Related posts

بھارت کے گوتم اڈانی ایک مرتبہ پھر ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے

Mobeera Fatima

وزیراعلیٰ پنجاب کا نواز شریف آئی ٹی سٹی 10 سال کیلئے ٹیکس فری کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

لاہور ہائیکورٹ کے ایک اور جج جسٹس علی باقر نجفی کو مشکوک خط موصول

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy