Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںکھیل

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ جاری، پاکستان کی تنزلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

بیورو رپورٹ(عمران سہیل)

سری لنکن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں چھٹے سے چوتھے نمبر پر آگئی۔

سری لنکا کی ٹیم نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 192 رنز سے شکست دینے کے بعد چوتھی پوزیشن حاصل کی جب کہ بنگلا دیش کی ٹیم سیریز ہارنے کے بعد چھٹے سے آٹھویں نمبر پر چلی گئی۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے جب کہ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کا چھٹا اور جنوبی افریقہ کا ساتواں نمبر ہے۔

Related posts

10 اور 11مئی جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

زرمبادلہ ذخائر میں 1.14 ارب ڈالرز کا اضافہ

Mobeera Fatima

NCSW اور UN Women نے خواتین کی حیثیت پر اپنی نوعیت کی پہلی قومی رپورٹ لانچ کردی

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy